Saturday, May 11, 2024

ملک بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، احسن اقبال

ملک بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، احسن اقبال
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے ملک بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔

احسن اقبال نے کہا حکومت کو رخصت نہ کیا تو نقصان ہو گا۔ یہ الیکٹرانک ووٹنگ کی دھاندلی کرانا چاہتے ہیں۔ خلیفہ دو چادروں کا حساب دے سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں دے سکتے۔ پی ٹی آئی کا وہی حشر ہو گا جو ق لیگ کا ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا جماعتیں بیانیئے سے کمزور نہیں ہوتیں۔ ن لیگ میں قیادت کی کوئی جنگ نہیں۔ ن لیگ کا ایک ہی قائد ہے وہ ہے نوازشریف ۔