Sunday, September 8, 2024

 ملک اورجمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے : وزیر اطلاعات

 ملک اورجمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے : وزیر اطلاعات
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید  نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئےہیں ۔ دن کو جمہوریت کا سبق دیتے، رات کو جمہوریت پر حملے کی سازش کرتے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہو گئے ہیں وہ لوگوں کو دن کو جمہوریت کا سبق دیتے اور رات کو جمہوریت پر حملے کی سازش کرتے رہے۔ عمران خان نون لیگ یا حکومت کے نہیں، قدرت کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں ۔