Tuesday, April 23, 2024

ملک انتشار اور افرا تفری جیسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مریم اورنگزیب

ملک انتشار اور افرا تفری جیسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مریم اورنگزیب
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک انتشار اور افرا تفری جیسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم ہو گیا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ریاست کیلئے وزیر قانون نے قربانی دی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد دھرنے کے خاتمے پر شرکاء میں ایک ہزار روپے تقسیم کئے جانے پر کہا کہ محفل کے آخرمیں نذرانہ دیا جاتا ہے۔ وہ آسمانی فرشتوں کومانتے ہیں۔ زمینی فرشتوں کو نہیں۔
وائرل ہونے والی آڈیو سے متعلق سوال پر کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں آڈیو سے متعلق پی ٹی اے سے بھی پوچھیں گے۔