Friday, April 26, 2024

ملٹری کورٹ کی طرف سے6دہشتگردوں کوموت کی سزاکے فیصلے کی توثیق

ملٹری کورٹ کی طرف سے6دہشتگردوں کوموت کی سزاکے فیصلے کی توثیق
April 2, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹس کی جانب سے  6 خطرناک دہشتگردوں کوموت کی سزا دینے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق فوجی عدالتوں نے اپنے قیام کے بعد پہلا فیصلہ سنایا ہے جس میں 6 دہشتگردوں کو سزا موت سنائی گئی ہے۔ یہ دہشتگرد خود کش حملوں، لوگوں کو ذبح کرنے سمیت دیگر نوعیت کے خطرناک جرائم میں ملوث تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹس کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ تاہم ان دہشتگردوں کو اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اب یہ دہشتگرد ملٹری اپیلیٹ کورٹ میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔