Friday, April 26, 2024

ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 کی لاہور میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 کی لاہور میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب
October 3, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ 2021ء کے افتتاح کی لاہور میں رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ مقابلوں میں 41 بین الاقوامی نشانہ بازوں سمیت 50 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ مقابلوں کا نصب العین "دوستی بذریعہ کھیل" ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ مقابلے بین الاقوامی ملٹری سپورٹس کونسل کے تحت لاہور گیریژن میں پاک آرمی کی شوٹنگ گیلری میں منعقد کرائے جارہے ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مقابلوں میں روس، فرانس، سری لنکا، فلسطین، کینیا سمیت 41 بین الاقوامی شوٹرز سمیت 50 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ ایران، گنی اور نیپال کے حکام بھی مقابلوں میں شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا نصب العین "دوستی بذریعہ کھیل" ہے۔

عالمی ملٹری سپورٹس کونسل حکام، سفراء، شائقین نے افتتاحی تقریب دیکھی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان بین الاقوامی ملٹری چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ مقابلوں میں مرد و خواتین کے ٹریپ، سکیٹ سمیت مختلف شاٹ گن شوٹنگ مقابلے شامل ہیں۔ لاہور گیریژن میں شوٹنگ مقابلے 9  اکتوبر تک جاری رہیں گے۔