Thursday, April 18, 2024

ملٹری اسپتال میں زیرعلاج شیخ رشید کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی

ملٹری اسپتال میں زیرعلاج شیخ رشید کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی
June 20, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج وزیر ریلوے شیخ رشید کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی۔ شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے 14 دن کے لئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم حالت خراب ہونے پر ملٹری اسپتال منتقل ہوئے تھے۔ وزیر ریلوے کو کورونا کا شکار ہونے کے بعد سانس کی تکلیف کے باعث ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے شیخ رشید کی خیریت بھی دریافت کی۔