Wednesday, April 24, 2024

ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچائینگے، شاہ محمود کی سری لنکن ہم منصب کو یقین دہانی

ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچائینگے، شاہ محمود کی سری لنکن ہم منصب کو یقین دہانی
December 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی حکمران اور دینی قیادت سری لنکن بہن بھائیوں کا غم بانٹنے میں مصروف ہے، ہر مکتبہ فکر کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کاسلسلہ جاری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب گامینی لکشمن پییریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا پاکستانی قیادت تمام ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانا یقینی بنائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ‏کل ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں۔ واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا سیالکوٹ واقعہ پرٹویٹ پیغام میں کہنا ہے سنگین جرم کے ثبوت بھی مضبوط ہونا ضروری ہیں،کسی پر الزام لگا کر خود ہی وحشیانہ اورحرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے ملک میں آئینی اورقانونی نظام موجود ہے، کسی کے بھی قانون کوہاتھ میں لینے کا جوازنہیں۔