Saturday, April 20, 2024

ملزموں کو سر عام نشان عبرت بنایا جائے ، زینب کے والدین کا مطالبہ

ملزموں کو سر عام نشان عبرت بنایا جائے ، زینب کے والدین کا مطالبہ
January 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  معصوم زینب کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو سر عام نشان عبرت بنایا جائے ۔

واقعے کے وقت زینب کے والدین عمرہ کیلئے سعودی عرب میں تھے جو اطلاع ملتے ہی وطن واپس پہنچے ۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معصوم زینب کے والدین کاکہنا تھا کہ ملزموں کو سر عام نشان عبرت بنایا جائے ۔

زینب کےوالد پنجاب حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ۔ ان کاکہناتھا کہ ساری پولیس تو جاتی امرا ہے ۔ ہم تو صرف کیڑے مکوڑے ہیں ۔ 

زینب کے والد نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری تک تدفین نہیں کریں گے ۔ پولیس نے زینب کو تلاش کرنے والوں سے تعاون نہیں کیا۔

زینب کی والدہ بولیں کہ انہیں اور کچھ نہیں  صرف انصاف چاہیے۔