Sunday, September 8, 2024

ملزمان کا ٹرائل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیا جائے : بچوں کے لواحقین کا مطالبہ

ملزمان کا ٹرائل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیا جائے : بچوں کے لواحقین کا مطالبہ
August 9, 2015
قصور(92نیوز)قصور کے گاؤں حسین خان والا میں زیادتی کے شکار ہونیوالے بچوں اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہی مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بااثر ملزموں کی زیادتی کے شکار بچے خود کو ابھی غیر محفوظ سمجھتے ہیں بچوں نے حکومت سے احتجاج کیا کہ ان کی زندگی اور مستقبل کو داﺅ پر لگانے والے ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی اور نہ ہی مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔ متاثرہ خاندانوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس پر ملزموں کی پشت پناہی کا الزام لگایا اور کہا کہ پولیس ان سے ناروا سلوک کر رہی ہے،انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران معطل کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ میں ملوث ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے تاہم متاثرین حکومت کی جانب سے سخت ایکشن کے منتظر ہیں۔