Sunday, September 8, 2024

رشیدگوڈیل حملہ کیس : ملزم کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری

رشیدگوڈیل حملہ کیس : ملزم کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث گینگ وار سرغنہ کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے گینگ وار ملزم شاہد بکک کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے پر ناصرف تفتیشی افسر حسین مہدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بلکہ اس کی تنخواہ بھی روکنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہد بکک اور پولیس اہلکار حسین مہدی کو 6 فروری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہد بکک پولیس مقابلے‘ غیر قانونی اسلحہ سمیت تین مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے عدالت نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔