Thursday, March 28, 2024

ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ، والدہ زینب

ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ، والدہ زینب
January 11, 2018

قصور ( 92 نیوز ) معصوم زینب کی والدہ نے بھی ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

بیٹی کی جدائی میں زینب کےوالدین غم سے نڈھال ہیں ۔ زینب کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے ۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ شہباز شریف آئے لیکن  مجھ سے نہیں ملے ۔ شہبازشریف مجھ سے ملتےاوردیکھتے زینب کی ماں کا کیا حال ہے۔

زینب  کی والدہ  نے آرمی چیف سے درخواست  کی ہے کہ  کسی اور زینب سے ایسا نہ ہو ۔  نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےزینب کی والدہ نے  کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ملزم کو  موت نہ آئے وہ موت خود مانگے ۔ اس کو ایسے لٹکائیں کہ وہ موت خود مانگے تڑپ تڑپ کے مرے ۔