ملزم نوید کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں : مشتاق سکھیرا
لاہور(92نیوز)آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کمانڈو کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں بھولا گجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نوید کمانڈو نے رانا ثنا اللہ کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس پر آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا کہ نوید کمانڈو کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔
صوبائی وزیررانا ثنا اللہ سے قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔