Friday, April 19, 2024

ملزم عابد کے موبائل کی جیوفینسنگ کے ذریعے وقار الحسن ٹریس ہوا، فیاض چوہان

ملزم عابد کے موبائل کی جیوفینسنگ کے ذریعے وقار الحسن ٹریس ہوا، فیاض چوہان
September 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم عابد کے موبائل کی جیوفینسنگ کے ذریعے وقار الحسن کو ٹریس کیا گیا۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں چند گھنٹوں میں دوسرا ملزم بھی شکنجے میں ہوگا،،،ملزموں کی زندگی اجیرن ہوگئی تھی، ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مسلسل نگرانی کر رہے ہیں جلد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ 72 گھنٹوں میں ملزموں کا سراغ لگانا، بزدار حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔