Tuesday, April 16, 2024

ملزم عابد ملہی کو نشان عبرت بنایا جائے گا، فیاض الحسن چوہان

ملزم عابد ملہی کو نشان عبرت بنایا جائے گا، فیاض الحسن چوہان
October 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزم عابد ملہی کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 26 سے 27 ٹیمیں ملزم کے پیچھے لگی ہوئی تھیں، عابد ملہی کو عدالت میں پیش کر کے عبرتناک سزا دی جائے گی۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عابد ملہی سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ ہم نے عابد کو تھوڑا ریلیکس کیا، جب ملزم ریلیکس ہوا تو ہم نے اسے پکڑ لیا۔