Saturday, April 27, 2024

ملزم حسین لوائی ، طحہٰ رضا حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملزم حسین لوائی ، طحہٰ رضا حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
July 14, 2018
کراچی (92 نیوز) اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے حسین لوائی اور طحہٰ رضا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ حسین لوائی نے بی کلاس اور ضمانے کی درخواستیں بھی دائر کر دیں ۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 23 جولائی کا نوٹس جاری کر دیا ۔ آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہٰ کی مقامی عدالت میں ایک اور پیشی ہوئی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمان سے ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کی اور مزید 14 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی لیکن عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ حسین لوائی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ میں چلانے کا کہا ہے ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث خاص پیش رفت نہیں ہو سکی جبکہ اومنی گروپ کا نام بھی سامنے آرہا ہے ۔ حسین لوائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے حراست میں لینے کے بعد بینکنگ سیکٹر پر ضرور اثر پڑے گا ۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے ساتھ اچھا مکالمہ ہوا ۔ حسین لوائی نے کہا کہ چیف جسٹس نے آصف زرداری سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا ۔