Saturday, April 20, 2024

ملزم بیوٹی پارلر کی نوکری کا جھانسہ دے کر ہمیں اپنے ساتھ لے گئے تھے ، متاثرہ خاتون

ملزم بیوٹی پارلر کی نوکری کا جھانسہ دے کر ہمیں اپنے ساتھ لے گئے تھے ، متاثرہ خاتون
March 1, 2020
 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دیکر دبئی میں جسم فروشی کروانے کے واقعے میں وطن واپس آنے والی متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم بیوٹی پارلر کی نوکری کا جھانسہ دے کر ہمیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ بیوٹی پارلر کے کام کا جھانسہ دے کر غریب گھرانوں سے لڑکیوں کو بیرون ملک دبئی لیجا کر جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے والے گروہ کے جھنگل سے فرار ہو کر دو پاکستانی لڑ کیاں رخسانہ اورمہمونہ گوجرانوالہ پہنچ گئ۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 2500 کی نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لیجایا جاتا ہے ۔  ملزم ، بیوٹی پارلر ، نوکری ، جھانسہ ، متاثرہ خاتون بھاگ کر گوجرانوالہ پہنچ کر لڑکیوں کی مدعیت میں چار رکنی گروہ کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئ اے حکام کا کہنا ہے گروہ میں ملوث عدیل اسکی بیوی ، عبیدالرحمان اور شمائلہ شامل ہیں جبکہ ایف آئ اے نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ عدیل کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔