Friday, April 26, 2024

ملزم اورگواہ سندھ کے ہیں، کیس اسلام آباد لایا گیا، قمر زمان کائرہ

ملزم اورگواہ سندھ کے ہیں، کیس اسلام آباد لایا گیا، قمر زمان کائرہ
November 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملزم اور گواہ سندھ کے ہیں، کیس اسلام آباد لایا گیا، قمر زمان کائرہ کہتے ہیں ان کے کیسزکا یہاں ٹرائل ہونا ہے تو سندھ کی عدالتوں کو بند کردیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے پمز پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ خان صاحب آپ ایکسپوز ہو چکے ہیں، سوا سال میں آپ کی سمت کا ہی اندازہ ہوجاتا، طے ہوگیا حکومت کو بھیج کر رہیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی اپنی جماعت چیخ رہی ہے، اس صفائی کے عمل کے خود شکار ہوں گے۔