Thursday, April 25, 2024

ملتانی خاص سوہن حلوے نے سبھی کو اپنا گرویدہ کر رکھا ہے

ملتانی خاص سوہن حلوے نے سبھی کو اپنا گرویدہ کر رکھا ہے
November 13, 2018
ملتان (92 نیوز) موسم سرد ہو تو مزیدار سوغاتوں سے لطف اندوز ہونے کو جی چاہنے لگتا ہے۔ ایسے میں ملتانی خاص سوہن حلوے نے سبھی کو اپنا گرویدہ کر رکھا ہے۔ خاص سوغات سوہن حلوہ لذت اور خوشبو میں اپنی مثال آپ ہے۔ تبھی تو سردیاں آتے ہی ملتانی اس خوش ذائقہ او مزیدار سوغات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سوہن حلوہ کھانے میں جتنا لذیذ، اسکی تیاری بھی اتنی ہی مشکل ہے۔ سب سے پہلے میدے اور گندم میں یہ ڈلا دودھ، پھر دانہ بننے تک گھومتا کفگیر اور الائچی کی دلکش خوشبو بتا رہی ہے کہ حلوہ تیار ہونیوالا ہے۔ رکیے! اس میں تو ابھی میوہ جات بھی ڈالنے ہیں پھر یہ بن جائے گا ملتانی سوہن حلوہ۔ ملتانی کاریگروں کے ہاتھوں سے بنے سوہن حلوے کا کوئی ثانی نہیں۔ جسے نہ صرف ملتانی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ ملک اور بیرون ملک بھی تحائف کے طور پر بھیجا جاتا ہے۔