Friday, May 17, 2024

ملتانی تاجر نے بیٹے کی شادی پر خزانوں کے منہ کھول دیئے

ملتانی تاجر نے بیٹے کی شادی پر خزانوں کے منہ کھول دیئے
March 25, 2017
ملتان (92نیوز)ملتان والوں میں مہنگی شادی کرانے کا رجحان بڑھ رہا ہےشیر کی سواری والےدولہے کے بعد ایک اورشادی نے دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں مہنگی  شادیوں کا رواج  پڑ  گیا،  شادی یاشاہی شادی  ملتان میں لیموزین پرجانےوالی بارات نے شادی کو یادگار بنا دیا۔  ایک دونہیں پوری دس لیموزین گاڑیاں اور وہ بھی مختلف رنگوں کی ،ملتان کے مالدار تاجر نے یوں تو بھلا کیا مشہور ہونا تھا لیکن لاڈلے بیٹے کی شادی کے لئے لاہور سے کرائے کی دس  قیمتی  گاڑیاں منگوا کر مشہور ہو گیا۔ باراتیوں کےساتھ ساتھ راہگیروں میں بھی ان بیش قیمت سواریوں کی دھوم مچ  گئی اوروہ سارے منظر کو  کیمرے کی  آنکھ میں محفوظ کرتے  رہے۔ ملتان میں شادی کی تقریب میں بھاری اخراجات اور نمودونمائش کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں چند ہفتے پہلے ایک دولہا میاں شیر کی سواری کرکے دلہنیا لینے پہنچ گئے تھے جبکہ قارون کے خزانے الگ سے لٹائے گئے۔ شیر کے سوار کو تو انکم ٹیکس والوں نے حساب مانگ کر بلی  بنا دیا تھا  اب  دیکھتے ہیں  لیموزین کے دولہے  کو  کب نوٹس  ملتا ہے۔