Saturday, May 18, 2024

ملتان:واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاجی دھرنا

ملتان:واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاجی دھرنا
May 6, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میپکو ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے احتجاجی دھرنا میں واپڈا ہائیڈوریونین کے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری سے مسائل بڑھیں گے جہاں پر ملازمین کو معاشی نقصان ہوگا وہیں صارفین کو بھی بہت مشکلات سے گزرنا پڑے گا ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے فیصلہ پرعمل درآمد نہ کریں ورنہ وہ پورے ملک کی بجلی بند کردیں گے۔