Sunday, September 8, 2024

ملتان:نجی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ،بیورو چیف کےبھائی سمیت3 افرادزخمی

ملتان:نجی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ،بیورو چیف کےبھائی سمیت3 افرادزخمی
March 10, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں نجی ٹی وی  اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ کیا گیا جس سے اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف کے بھائی ، کیمرہ مین اور اسائنمنٹ ایڈیٹر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے مطابق اے آر وائی نیوز کی ٹیم  خبرکے سلسلے میں کوریج کر رہی تھی کہ حملہ آوروں نے ان پر دھاوا بول دیا ، لڑائی کے دوران اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف  کے بھائی اویس کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جبکہ کیمرہ مین اور اسائنمنٹ ایڈیٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرہ توڑ دیا گیا، اویس کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے حملہ آور نشتر اسپتال بھی پہنچ گئے جہاں انہوں نےدوبارہ اے آر وائی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔