Thursday, April 25, 2024

ملتان،سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں لائے گئے 48 مریض لقمہ اجل بن گئے

ملتان،سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں لائے گئے 48 مریض لقمہ اجل بن گئے
January 22, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان کے نشتراسپتال میں 37 روز میں زیر علاج سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں لائے گئے 48 مریض لقمہ اجل بن گئے ۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ نشتر اسپتال میں زیر علاج 45 سالہ خورشید بی بی زندگی کی بازی ہار گئی جس کا تعلق جھنگ سے تھا۔
لقمہ اجل بننے والے مریضوں میں سے 28 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق 37 روز کے دوران نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 224 مریض لائے گئے جن میں سے 167 افراد کو صحت یاب ہونے پر نشتر اسپتال سے ﮈسچارج کر دیا گیا جبکہ 10 مریض آئسولیشن وارﮈ میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔