Friday, April 26, 2024

ملتان:سکیل ا سے4تک کی بھرتی کے تقررنامے ضمنی انتخابات تک روک دیے گئے

ملتان:سکیل ا سے4تک کی بھرتی کے تقررنامے ضمنی انتخابات تک روک دیے گئے
May 17, 2015
  ملتان(ویب ڈیسک)ملتان  میں سکیل 1 سے 4 تک کی بھرتی کے تقرر نامے ضمنی الیکشن تک روک دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  ضلع بھر میں سکیل ایک سے چار تک کی اسامیوں  پر بھرتی کے مرحلے میں امیدواروں کے تقررنامے ضمنی الیکشن کی وجہ سے 21 مئی تک روک دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر محکموں میں درجہ چہارم کی اسامیوں پر انڑ ویو کا عمل بھی مکمل ہوچکا تھا اور ان آسامیوں پر تعینات ہونے والوں کے تقررنامے جاری کرنے تھے ۔ گزشتہ روز ان کے تقررنامے ملتان کےضمنی انتخابات تک روک دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں دوسری طرف الیکشن کمیشن کے حکم کی روشنی  میں پنجاب حکومت نے سلطان احمد چوہدری کو سی پی او ملتان تعینات کردیا ہے۔