Friday, April 26, 2024

ملتان:تاجروں کا چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف ا حتجاج

ملتان:تاجروں کا چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف ا حتجاج
March 21, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں چوری ڈکیتی اورراہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی نااہلی کےخلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر حضوری باغٖ روڈ کو گھنٹوں بلاک کئے رکھا۔ مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس مخالف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملتان میں انتظامیہ اور پولیس نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔ چور ڈاکو اور لٹیرے گلیوں بازاروں میں دن دہاڑے لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں اور متعدد واقعات میں تاجروں اور شہریوں کو قتل بھی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے الٹا تاجروں کو کہا جارہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی کا بندوبست کریں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ انہیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پولیس تھانوں کا گھیراو کیا جائے گا۔