Friday, March 29, 2024

ملتان،استاد اور شاگردکاتعزیہ زیارت کیلئے رکھ دیاگیا

ملتان،استاد اور شاگردکاتعزیہ زیارت کیلئے رکھ دیاگیا
September 18, 2018
ملتان(92 نیوز)  ملتان میں تاریخی اہمیت کا حامل استاد اور شاگرد کا تعزیہ تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد زیارت کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔ ہنر مندی اور عقیدت یکجا ہو جائیں تو ایسی تخلیقات سامنے آتی ہیں کہ ہر کوئی داد دییے بغیر نہیں رہتا، ملتان میں استاد اور شاگرد کے تعزیے بھی ایسی ہی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چوپ کاری کے ماہر استاد پیر بخش نے 1835 میں روزہ امام حسینؑ کی شبیہ کے طور پر تعزیہ بنایا جو استاد کے نام سے مشہور ہوا، سنہری رنگ سے مزین استاد کا تعزیہ  27 فٹ اونچا اور 8 فٹ چوڑا ہے۔ استاد پیر بخش کے شاگرد نے بھی اظہار عقیدت کے لئے 1860 میں اپنا تعزیہ بنایا جسے شاگرد کے نام کے تعزیے سے شہرت نصیب ہوئی، دیار کی لکڑی سے بنا شاگرد کا تعزیہ 25 فٹ بلند اور 100 من وزنی ہے۔ استاد اور شاگرد کے تعزیے کی زیارت کے لئے ہر سال ماہ محرم میں لاکھوں افراد ملتان کا رخ کرتے ہیں۔