Friday, May 3, 2024

ملتان: یونین کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کا نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ، شہریوں نے ٹھکائی کر ڈالی

ملتان: یونین کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کا نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ، شہریوں نے ٹھکائی کر ڈالی
November 28, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں تحریک انصاف کے یونین کونسل کی چئرمین شپ  کیلئے نامزد امیدوار نے نشےمیں دھت ہو کر غل غپاڑہ شروع کر دیا جس پر شہریوں نے عوامی نمائندگی کے امیدوار کو خوب سبق سکھا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پنجاب میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پانچ دسمبر کو ہوں گے جس کے لئے ایک طرف تو امیدواروں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں یونین کونسل ایک سو چھتیس سے چیئرمین کے لئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار فاروق رانجو کو مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر غل گپاڑہ کرنے پر شہریوں نے پکڑ لیا اور لاتوں اور گھونسوں سے خوب خاطر تواضع کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ چند روز قبل فاروق رانجو نے نشے کی حالت میں ایک پھل فروش کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔