Thursday, April 25, 2024

ملتان: یو سی چوالیس عباس پورہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں، آزاد امیدوار کی جانب سے ووٹرز میں انعامات تقسیم

ملتان: یو سی چوالیس عباس پورہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں، آزاد امیدوار کی جانب سے ووٹرز میں انعامات تقسیم
December 4, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) شناختی کارڈ دکھاؤ اور بے شمار انعامات پاؤ۔ ملتان میں آزاد امیدوار نے الیکشن سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔ ملتان کی یونین کونسل چوالیس عباس پورہ سے آزاد امیدوار ملک نیاز بھٹہ نے ووٹرزمیں انعامات کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جہاں شناختی کارڈ دیکھ کر تقریب میں داخل ہونے دیا گیا اور پھر انعامات کی بارش کر دی۔ خواتین اور مرد حضرات میں کمبل اور بالٹیاں تقسیم کی گئیں جس پر ملک نیاز بھٹہ کے تشہیری پوسٹر چسپاں تھے۔ دوسری جانب جب پولیس حکام اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔