Monday, September 16, 2024

ملتان : یرقان کے مریضوں میں اضافہ ، ویکسین اور ادویات ہسپتالوں سے غائب

ملتان : یرقان کے مریضوں میں اضافہ ، ویکسین اور ادویات ہسپتالوں سے غائب
April 8, 2017
ملتان (92نیوز)ملتان کے  شہری صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے۔یرقان کا مرض پھیلنے لگا،بیشتر ہسپتالوں سے ویکسین اور  ادویات غائب ہونے کے باعث شہری پریشان کا شکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے بیشتر ہسپتالوں سمیت سول ہسپتال جس کو جنوبی پنجاب کے دوسرا بڑا اسپتال ہونے کا اعزاز حاصل ہے، عرصہ 6 ماہ سے "ہیپاٹائٹس بی اور سی" کے انجکشن  اور ادویات غائب ہیں۔جس کے باعث ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا افراد کو پرائیوٹ مخصوص سنٹر سے مہنگے داموں ادویات خریدنا پڑ رہی ہیں، دوسری جانب صرف سول ہسپتال میں ہی "ہیپاٹائٹس بی" کے 120 جبکہ "ہیپاٹائٹس سی" کے 1206 مریض رجسٹرڈ ہیں جو کہ 6 ماہ سے ادویات سے محروم ہیں