Friday, April 26, 2024

ملتان ، گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

ملتان ، گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
April 19, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی گیسڑو کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرنے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو سے متاثرہ 238 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، گیسٹرو سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں 103 جبکہ نشتر اسپتال میں گیسٹرو کے 75 مریض لائے گئے ۔ شہباز شریف اسپتال اور سول اسپتال میں بھی گیسٹرو کے 60 مریض رپورٹ ہوئے ۔ دوسری جانب  طبی ماہرین کے مطابق کھانے پینے میں احتیاط برت کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔