Friday, May 3, 2024

ملتان : گیس سلنڈربھرنے والی دکان میں لگنے والی آگ نے لاکھوں کا سامان خاکستر کردیا

ملتان : گیس سلنڈربھرنے والی دکان میں لگنے والی آگ نے لاکھوں کا سامان خاکستر کردیا
November 28, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان کے شجاع آباد روڈ پر واقع گیس سلنڈر بھرنے والی دوکان میں لگنے والی آگ نے تین مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ایک بچہ جھلس گیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقہ شجاع آباد میں واقع ایک سلنڈر کی دکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید ایک سلنڈر،مرغی اور سبزی کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں تمام دکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ آگ لگنے سے ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائیر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔