Friday, March 29, 2024

ملتان: گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق، ماں نے واقعہ کو حادثہ قرار دیدیا

ملتان: گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق، ماں نے واقعہ کو حادثہ قرار دیدیا
June 21, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں زمیندار کی گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ماں نے بچوں کی ہلاکت کو حادثہ قرار دے کر کسی قسم کی کارروائی سے انکار کر دیا۔ کینٹ میں رہائش پذیر زمیندار فضل عباس گردیزی کی گھریلو ملازمہ شمیم بی بی کے دو بیٹوں کی لاشیں کار کی ڈگی سے ملیں۔ شمیم بی بی کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کسی کی غلطی سے نہیں ہوئی بلکہ وہ کھیلتے ہوئے کار کی ڈگی میں بند ہو گئے۔ تین گھنٹے سے انہیں تلاش کر رہے تھے جبکہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو بھی دی تھی۔ پولیس نے بیانات ریکارڈ کئے اور جلال پور کے رہائشی بھائیوں سات سالہ شاکر اور آٹھ سالہ شان کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیں تاہم شمیم بی بی نے اپنے بچوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔