Monday, May 13, 2024

ملتان، گھر کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی

ملتان، گھر کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی
October 9, 2019
ملتان (92 نیوز) ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملتان کے علاقے قاسم پور کالونی میں گھر کی چھت اچانک گرگئی جس سے 40 سالہ سمرین بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ چھت گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حسین، حسنین اور اقدس شامل ہیں۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی جس کے بعد زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔