Thursday, April 18, 2024

ملتان : گھر میں سوئے نوجوان کو پٹرول چھڑک  کر آگ لگا دی گئی

 ملتان : گھر میں سوئے نوجوان کو پٹرول چھڑک  کر آگ لگا دی گئی
June 9, 2015
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی متاثرہ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ بوسن روڈ  کے قریب سترہ سالہ لیاقت فرحان نامی نوجوان اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر نوجوان پر پٹرول چھڑک کر اگ لگادی جس سے اس کے جسم کا چالیس فیصد سے زاید کا حصہ جھلس گیا متاثرہ نوجوان کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔