Tuesday, May 7, 2024

ملتان ،کولڈ سٹوریج سے گیس کے اخراج سے نجی ہوٹل میں دھماکہ،بچے سمیت 3افرادجاں بحق

ملتان ،کولڈ سٹوریج سے گیس کے اخراج سے نجی ہوٹل میں دھماکہ،بچے سمیت 3افرادجاں بحق
July 16, 2018
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں نجی ہوٹل کے تہہ خانے میں کولڈ سٹوریج سے گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا ،  جس سے اڑھائی سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 29 افراد زخمی ہو گئے۔ گلشن مارکیٹ ملتان میں واقع نجی ہوٹل میں ہونے والے زور دار دھماکے نے قیامت ڈھا دی ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکے کی شدت سے ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بالائی منزل کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دھماکے کی نوعیت کی جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں اوراس افسوسناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کو گیس اخراج کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واقعہ میں بارودی مواد کے استعمال کے خدشے کو رد کر دیا ہے۔