Saturday, April 20, 2024

ملتان کےساتھ دھوکا ہوا ہے ،میرا نعرہ آج بھی گو نواز گو ہے:شیخ رشید

ملتان کےساتھ دھوکا ہوا ہے ،میرا نعرہ آج بھی گو نواز گو ہے:شیخ رشید
May 15, 2015
ملتان(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملتان کےساتھ دھوکا ہوا ہے یہاں آج تک کوئی کام نہیں ہو اہے ،میرا آج بھی نعرہ گو نواز گو ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں شاہ محمود قریشی کو اتنا بڑا جلسہ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں وہ اپنے والد سے بھی محنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں میں نے بچپن میں دھاگا بیچا ہوا ہے اس لئے بچپن سے سیاست کوبڑے قریب سے  دیکھاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یہ ملک میں کبھی انقلاب نہیں لاسکتے اور نہ ہی سرائیکی بھائیوں کےلئے نیا صوبہ بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہے جو غریب کا انقلاب دیکھنا چاہتا ہے۔