Saturday, May 18, 2024

ملتان کے شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل فور کا بے تابی سے انتظار

ملتان کے شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل فور کا بے تابی سے انتظار
February 13, 2019
ملتان (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ملتانی شائقین بھی پرجوش ہیں۔ ملتانی کڑیاں پی ایس ایل دیکھنے کے لیے ہیں بے تاب تو اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت کے لیے بھی خوب مقابلے بازی کی جارہی ہے۔ اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ پی ایس ایل سیزن فور دیکھنے کی شوقین کڑیوں نے بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کا اہتمام بھی کر لیا ہے۔ پاکستان سُپر لیگ سیزن فور کا میلہ دبئی میں سجنے کیلئے تیار  ہے ،  رنگا رنگ میلے کی رونق 14 فروری سے شروع ہوگی  جبکہ کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ کو ہو گا  اور فائنل بھی شہر قائد میں 17 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں  اور اسٹیڈیم کو چار چاند لگانے کا مشن تکمیل کے قریب ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں رنگین کرسیاں لگانے، اور رنگ و روغن کا  کام آخری مرحلے میں ہے  جبکہ چھت بچھانے کا کام بھی نصف سے زائد ہوچکا  ، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو سینٹرلی ایئر کنڈیشن کردیا گیا ۔