Monday, September 16, 2024

ملتان ، کینٹ گارڈن میں دس روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد

ملتان ، کینٹ گارڈن میں دس روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد
March 30, 2018

 ملتان (92 نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے زیر اہتمام کینٹ گارڈن میں دس روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سجے پھولوں کے اسٹالز کو شہریوں نے خوب سراہا ۔

 لال، پیلا، نیلا، سبز اور گلابی رنگ یوں تو انسانی آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں مگرجب یہ رنگ نرم ونازک خوشبو سے بھرے پھولوں میں رچ بس جائیں تو کیا ہی بات ہے ۔

 ایسا ہی نظارہ ہے کینٹ گارڈن ملتان میں، جہاں سجی پھولوں کی نمائش سے چار سو رنگ و بو کا سیلاب امڈ آیا ہے ۔

 کینٹ گارڈن میں سجے 80 سے زائد اقسام کے پھولوں نے سبھی کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔  فضا کو معطر کرتے میری گولڈ، ، پٹونیا، پینزی، کلارکیا،جربلا جیسے مختلف پھولوں کی بہاروں نے شہریوں کے مزاج پر بھی خوشگوار اثر ڈالا ۔

 دل کوموہ لینے والے پھولوں کیساتھ اپنی یادیں محفوظ رکھنے کیلئے شہری تصویریں لینا کہاں بھول سکتے تھے ۔