Sunday, May 12, 2024

ملتان، کورونا کے مزید 6 مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے

ملتان، کورونا کے مزید 6 مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے
November 17, 2020
ملتان (92 نیوز) ملتان میں کورونا کے وار جاری ہیں ، کورونا وائرس کے مزید 6 مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ملتان میں کورونا کے وار نہ تھم سکے، نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔ نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 221 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 84 ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے شبہ میں بھی مزید 43 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مشتبہ مریضوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔ تمام مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔