Monday, September 16, 2024

ملتان :کانگو وائر س کا مشتبہ مریض جاں بحق

ملتان :کانگو وائر س کا مشتبہ مریض جاں بحق
August 13, 2016
ملتان(92نیوز)نشتر ہسپتال ملتان  میں کانگو وائرس کے شبہ میں لایا جانیوالا مریض دم توڑ گیا، جبکہ مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو بھی زیر نگرانی رکھا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چند روز قبل لورالائی کے رہاشی سیف اللہ کو کانگو بخار کے شبہ میں نشتر ہسپتال داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، سیف اللہ کی میت کو لورالائی  منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کمشنر لورالائی کو بھی حالات سے آگاہ کردیا گایا ہے، دوسری  جانب 45 سالہ ایک اور شخص زیر علاج ہے، جبکے سیف اللہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو بھی زیر نگرانی رکھا جا رہا ہے، سیف اللہ لورالائی میں ایک ہوٹل میں ملازمت کرتاتھا جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج مالک جانوروں کے پیشے سے منسلک ہیں۔