Friday, March 29, 2024

ملتان کا محمد انور ذہنی بیمار بیٹے کیلئے کسی مسیحا کا منتظر

ملتان کا محمد انور ذہنی بیمار بیٹے کیلئے کسی مسیحا کا منتظر
April 6, 2020
ملتان ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن نے دیہاڑی دار طبقے کیلئے  دوہری مشکل کھڑی کر دی ، ملتان میں بھی چھوٹی سی بند دکان کے بے بس مالک بھی مشکلات کا شکار ہیں جو اپنے ذہنی معذور بیٹے کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے ۔ پیشے سے الیکٹریشن محمد انور کورونا سے تو بچ گیا لیکن مفلسی اور بھوک سے بچنے سے قاصر ہے، کئی روز سے بند دکان اور گھر میں ٹھنڈا پڑا چولہا اسکی بے بسی کی داستان بیان کر رہا ہے۔ انکھوں میں آس لئے معذور بچوں کی کفالت کا بوجھ اٹھانے والا یہ الیکٹریشن حکومت وقت کی بے حسی پر سوالیہ نشان ہے۔