Saturday, May 4, 2024

ملتان کا تین فٹا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا

ملتان کا تین فٹا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا
January 4, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں ہوئی دوہزارسولہ کی پہلی انوکھی شادی۔ تین فٹ کا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا۔ کہتا ہے ساری زندگی دلہن کو خوش رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ نواب پور کے رہائشی انیس سال کے ببلوجس کا قد تین فٹ ہے‘ نے دوہزار سولہ کا آغاز ہوتے ہی اپنی نئی زندگی کا بھی آغاز کر لیا ہے۔ جی ہاں ببلونے پانچ فٹ کی پروین سے شادی کرلی۔ دولہا دلہن کی شادی ان کے والدین کی مرضی سے ہوئی۔ ببلو نے سسرالیوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی پروین کو ہمیشہ خوش رکھے گا اور اسے دنیا کا ہر سکھ دے گا۔