Thursday, April 18, 2024

ملتان : ڈینگی کے شبہ میں نوجوان نشتر اسپتال منتقل

ملتان : ڈینگی کے شبہ میں نوجوان نشتر اسپتال منتقل
March 3, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں نوجوان کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ مریض کے خون کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے رہائشی 18 سالہ نوجوان محمد ناصر کو ڈینگی بخار کے شبہ میں نشتر اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹروں نے ڈینگی بخار کی تصدیق کے لئے متاثرہ مریض کے خون کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں اور نوجوان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ مریض کو گزشتہ ایک ہفتے سے بخار ہے۔