Friday, May 3, 2024

ملتان : چلڈرن کمپلیکس  کے ڈاکٹروں کا ایم ایس کے خلاف احتجاج

ملتان : چلڈرن کمپلیکس  کے ڈاکٹروں کا ایم ایس کے خلاف احتجاج
July 6, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایم ایس کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس آفس کا گھیراؤ کر لیاجبکہ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعہ کی پورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایم ایس شاہد محمود بخاری کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے دفتر کا گھیراؤ کر لیا۔ متعلقہ تھانے کی نفری ایم ایس کے کمرے کے باہر تعینات کر دی گئی،ڈاکٹروں کے احتجاج کےباعث مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے  گفتگو میں  ایم ایس نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی شروع کی جس پر ڈاکٹر برا مان گئے اور اسٹاف کو ساتھ ملا کر احتجاج شروع کر دیا۔