Sunday, September 8, 2024

ملتان: چاند اور ببلو نامی بیلوں کی شہرت، جوڑی کی خوب خاطرمدارت جاری

ملتان: چاند اور ببلو نامی بیلوں کی شہرت، جوڑی کی خوب خاطرمدارت جاری
August 15, 2017

 ملتان (92نیوز)ملتان میں بھی شہریوں نے،قربانی کے جانوروں کی آؤ بھگت شروع کردی چاند اور ببلو نامی بیلوں کی جوڑی کی بھی خوب خاطر مدارت کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سجے سنورے ، اٹکھیلیاں کرتے چاند اور ببلوجنہیں  ان کے مالک نے قربانی کے لئے بڑے ناز نخروں سے پالا ہے۔ اپنی خوبصورتی اور دلفریب اداؤں کی بدولت اس جوڑی کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔ خوبصورت اور تگڑے بیلوں کی  جوڑی جب گلی میں نکلتی ہے تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں اور تو اور شہری ان بیلوں کے ساتھ سیلفیاں لینا بھی نہیں بھولتے چاند اور ببلو کی صحت کا راز دودھ اور مربہ جات کا استعمال ہے۔