Friday, April 19, 2024

ملتان ، پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلیے میدان سج گیا، پولنگ کا عمل شروع

ملتان ، پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلیے میدان سج گیا، پولنگ کا عمل شروع
March 31, 2019

ملتان (92 نیوز) ملتان کے حلقہ پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلیے میدان سج گیا اور پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ پولنگ بغیر کسی تاخیر کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں دو لاکھ تین ہزار ایک سو اٹھاسی ووٹرز حق رائےدہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے واصف مظہر اور پیپلزپارٹی کے ارشد راں کے درمیان کانٹےکا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 2 ہزار 984 پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیئے گئے ہیں۔