Thursday, March 28, 2024

ملتان ، پی ٹی آئی کے نصر اللہ دریشک اور انکے بیٹے علی رضا نااہل قرار

ملتان ، پی ٹی آئی کے نصر اللہ دریشک اور انکے بیٹے علی رضا نااہل قرار
June 26, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) اپیلٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما نصر اللہ دریشک اور انکے بیٹے علی رضا کو کاغذات نامزدگی میں بینک سے قرضہ معاف کروانے کا ذکر نہ کرنے پر الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا،  جعلی ڈگری کیس میں ن لیگی امیدوار دیوان عاشق بخاری بھی نا اہل قرار ۔ جنرل الیکشن 2018 کے لئے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی خان ،  ملتان اپیلٹ کوٹ کی سماعت میں عدالت نے پی پی 286 تونسہ کے امیدوار محمد اشرف، پی پی 295 راجن پور عبداللہ عامر دریشک، پی پی 275 مظفرگڑھ کی امیدوار اظہرہ پروین،ا ین۔اے 190 تونسہ کے امیدوار سردار محمد عرفان اللہ کھوسہ، پی۔پی 280 لیہ شیخ محمد امین اور پی۔پی 280 لیہ سے امیدوار محمد رفیق خان کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ دوسری جانب پی پی 295 سردار محمد یوسف دریشک، پی پی 275 جتوئی سے امیدوار عبداللہ خان  اور پی پی 271 مظفرگڑھ کے امیدوار محمد عامر کرامت  کو الیکشن لڑنے کی منظوری مل گئی  جبکہ  جعلی ڈگری کیس میں اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 159 سے امیدوار دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دے دیا اور مسلم لیگ ن این اے 159 سے دیوان عاشق بخاری کے بیٹے ذوالقرنین بخاری کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے  ۔ راجن پور کے حلقہ این اے 194 سے امیدوار پی ٹی آئی کے نصر اللہ دریشک اور انکے بیٹے علی رضا کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا، نصر اللہ دریشک پر بینک سے قرضہ معاف کروانے کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے کا الزام تھا۔