Thursday, March 28, 2024

ملتان: پولیومہم کے آخری روز 13ہزاربچوں کو قطرے پلائے گئے

ملتان: پولیومہم کے آخری روز 13ہزاربچوں کو قطرے پلائے گئے
January 18, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز بھی جاری رہا جس میں  13 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا اختتام کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم تیسرے روز آج بھی جاری رہی  ، محکمہ صحت کی تشکیل کردہ 2069 ٹیموں نے گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچؤں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 11 ہزار بچوں کو پولیو کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں آج آخری دن تقریبا   تیرہ ہزار بچوں کو قطرے پلانے کے بعد مہم کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔