Friday, April 26, 2024

ملتان : پولیس کی آتشبازی کاسامان بنانے والوں کے خلاف کارروائی 20افراد گرفتار

ملتان : پولیس کی آتشبازی کاسامان بنانے والوں کے خلاف کارروائی 20افراد گرفتار
May 23, 2016
  ملتان(92نیوز)ملتان میں پولیس نے آتشبازی کا سامان بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر 20 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق  شب برآت کے موقع پر پولیس نے آتشبازی کا سامان بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے 4 تھانوں کی حدود سے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ، پولیس کی طرف سے یہ کارروائی تھانہ کپ ، تھانہ لوہاری گیٹ ، حرم گیٹ اور بوہڑ گیٹ کے علاقوں میں کی گئی، گرفتار افراد سے  آتشبازی کا سامان برآمد کرلیاگیا۔ جس میں انار ، ، پٹاخوں سے بھری بوریاں اور بارود بھی شامل ہے دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے برآمد کیے جانے والے سامان کی مالیت لاکھوں میں ہے۔