Friday, March 29, 2024

ملتان : پولیس کارروائی میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد گرفتار

ملتان : پولیس کارروائی میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد گرفتار
June 1, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان  میں پولیس نےتھانہ شاہ رکن عالم  کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی اور چوری کی کئی واردتوں میں  ملوث 5افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق انصاری گینگ سے ہے  پولیس نے مخبری پر شاہ رکن عالم میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا ۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے  جن کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں  پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے  اور مزید گرفتاریاں بھی  متوقع ہیں ۔