Saturday, May 18, 2024

ملتان ، پولیس ریڈ کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق

ملتان ، پولیس ریڈ کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق
January 25, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں پولیس ریڈ کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملتان کے نواحی علاقے بدھلہ سنت میں علی الصبح پولیس نے  مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے نعمت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اس واقعے پر موقف اختیار کیا کہ منشیات فروشوں کے ساتھیوں نے گرفتار ملزم چھڑانے کے لئے ان پر حملہ کیا اور گرفتار 8 ملزمان کو چھوڑا لیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ اس دوران نعمت اللہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا، جبکہ نعمت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے اس کی موت اضغر اے ایس آئی کے تشدد سے ہوئی۔ پولیس آفیسران نے کسی بھی بڑی کارروائی سے بچنے کے لئے فوری طور پر مذکورہ شخص پر مبینہ تشدد کا اے ایس آئی اصغر اور 3 نامعلوم کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 92 نیوز کی خبر پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی پی او ملتان کے مطابق نعمت اللہ اور اس کا خاندان منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بھی بنا دی گئی ہے۔ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گئے۔